سردار عبدالرحمٰن کھیتران کو کابینہ سے ہٹانے کی سمری گورنر کو ارسال

کوئٹہ ( اولس نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کو کابینہ سے ہٹانے کے لیے سمری گورنر بلوچستان کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی منظوری اور دستخط کے بعد سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سمری کی منظوری کے بعد سردار عبدالرحمٰن کھیتران کابینہ کا حصہ نہیں رہیں گے اور ان کی وزارت ختم ہو جائے گی۔

تاحال بلوچستان حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، جبکہ حتمی فیصلہ گورنر کے دستخط کے بعد سامنے آئے گا۔

مزید پیش رفت اور سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے پر تفصیلات سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں