بلوچستان ( اولس نیوز ) بلوچستان کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک بس حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 33 افراد کی لاشیں ژوب سول ہسپتال منتقل کی گئیں، جن میں سے اب تک 26 افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔ شناخت ہونے والے افراد کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کرکے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں۔حادثے میں خواتین اور بچے بھی جاں بحق ہوئے، جس کے باعث متاثرہ خاندانوں میں غم اور سوگ کی فضا قائم ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پشاور، مالاکنڈ، باجوڑ، وزیرستان، بنوں، لکی مروت، قلعہ عبداللہ اور بھکر سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔ حادثے میں کوچ کے ڈرائیور بابو استاد بھی جاں بحق ہوئے، جن کا تعلق لورالائی سے بتایا گیا ہے۔
غم کا سفر جاری، دانہ سر حادثے کے شہداء اپنے آبائی علاقوں کو روانہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




