کوئٹہ (اولس نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک چوک پر ایک مسلح تنظیم کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر ہنہ اوڑک جانے والے راستوں پر ٹریفک بند ہے۔ مقامی ذرائع نے شہریوں، پکنک منانے کے شوقین افراد اور کاروباری حضرات سے پرزور گزارش کی ہے کہ وہ فی الحال ہنہ اوڑک کا رخ کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ہنہ اوڑک میں مقامی قبائل اور مسلح تنظیم کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔۔۔
کوئٹہ: ہنہ اوڑک چوک پر احتجاج کے باعث آمدورفت معطل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




