ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت این-25 پر واقع کاروباری و تعلیمی مراکز کے این او سیز سے متعلق اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت این ایچ اے این-25 کوئٹہ کی حدود میں واقع پٹرول پمپس، شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور دیگر بڑے کاروباری مراکز کے این او سیز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے افسران اور ضلع کوئٹہ کی تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران این ایچ اے کی حدود میں قائم مختلف کاروباری و تجارتی مراکز کے این او سیز، قانونی تقاضوں اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے این او سیز کے اجرا، تجدید اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ این ایچ اے کی حدود میں قائم تمام کاروباری مراکز کو قانونی تقاضوں کے مطابق لایا جا سکے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جوکہ مشترکہ کام کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں