نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس تعیناتی کے لیے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گورنر سندھ کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔

صوبے کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے۔

نہال ہاشمی 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مشیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق رہے تھے۔

سال 2012 میں انہوں نے کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ اگست اور اکتوبر 2014 میں انھیں مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں