شہید ولید صالح کا چہلم 28 نومبر کو پنجگور میں منایا جائے گامیر رحمت صالح بلوچ

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ شہید ولید صالح کا چہلم جمعہ 28 نومبر کو پنجگور میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا شہید کے درجات کی بلندی کےلیے قرآن خوانی ہوگی اور اس کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا جبکہ 29 نومبر بروز ہفتہ کو تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا جس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین کے علاوہ دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی خطاب کریں گے انہوں نے ولید صالح بلوچ کو قومی شہید قرار دیتے ہوئے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور پنجگور کے عوام سے چہلم اور تعزیتی ریفرنس میں بھرپور شرکت کرکے قاتلوں کو یکجہتی کے ذریعے پیغام دینے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ ہماری بقاء اتحاد اور یک جہتی میں ہے اگر ہم متحد اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے تو کوئی ہمارا بال بیکا بھی نہیں کرسکتا ورنہ جس آگ نے ہمارے گھر کو لپیٹ میں لیا وہ آہستہ آہستہ سب کے گھروں کی طرف بڑھ رہی ہے آج میرا بھائی ولید شہید ہوا توکل کسی اور کا بھائی اور بیٹا شہید ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان باالخصوص پنجگور بدترین دور سے گزر رہا ہے کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال عوام کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں قاتلوں ،ڈاکووں ،چوروں اور بھتہ خوروں کے حوالہ کیا گیا ،وہ جب چاہے کسی کو مار اور لوٹ کر چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،انتظامیہ اور پولیس کا کوئی وجود نہیں ،40 دن ہونے کو ہے میرے بھائی کے قاتلوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا پتہ نہیں ظالموں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ،ہم مظلوم اور امن پسند لوگ ہیں لیکن بلوچستان وہ بد قسمت خطہ ہے جہاں سیاست اور خدمت کا صلہ لاشوں کی صورت میں دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت اور سرزمین سے کمٹمنٹ اور محبت کا ثبوت تاریخ دے گی جن لوگوں نے ہمارا گھر اجاڑا پرودگار ان کی نسلوں تک اجاڑ دے

اپنا تبصرہ بھیجیں