اسرائیلی فوج کا غزہ سٹی کے 40 فیصد حصے پر مکمل قبضے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے چالیس فیصد حصے پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیا یے۔

ترجمان اسرائیلی فوج بریگیڈیئر جنرل ڈیفرین نے کہا ہے کہ آپریشن رائزنگ لائن جارحانہ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ٹنل نیٹ ورکس اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنارہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی حکمت عملی اپنا کر وہاں سے فلسطینیوں کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں وغیرہ کو چھوڑ کر نکل جائیں۔

البتہ اب بھی ایسے ہزاروں فلسطینی موجود ہیں جو اپنے گھروں کی زمین اور غزہ کو چھوڑ کر جانے کو تیار نہیں ہیں اور انہوں نے اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین کا کہنا ہے کہ ہم حماس کے سارے انفراسٹرکچرز کو تباہ کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز ہم اس علاقے کا چالیس فیصد حصہ کنٹرول کر چکے ہیں۔

غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 87 فلسطینی شہید ہوگئے، صرف غزہ سٹی میں 44 شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل تصور قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں