کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے بھائی مولانا محب اللہ کے خلاف مقدمہ درج
کوئٹہ،مقدمہ بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 34،337،504اور506کے تحت درج کیا گیا ہے
کوئٹہ،محب اللہ ولد محمد رفیق نے بی ڈی اے کے دفتر میں ایک شخص کو ٹھیکوں کے لین دین پر زدوکوب کیا اور توڑ پھوڑ کی
کوئٹہ،محب اللہ نے مجھے انجینئرکے کمرے میں لے جاکر آہنی چیز سے وار کئے،مدعی سیف اللہ
کوئٹہ،مولانا محب اللہ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،مدعی
کوئٹہ،مجھے بی ڈی اے کا ٹھیکہ لینے اور مولانا محب اللہ کو ٹھیکہ نہ ملنے پر ملزم نے زدوکوب کیا ہے،مدعی
کوئٹہ،ملزم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،مدعی
کوئٹہ: محب اللہ حلقہ پی بی 43 سے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ بھی لے چکا ہے
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں افسران اور افراد پر باو ڈالنے اور زور زبردستی توڑ پھوڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، سرکاری حکام