وفاقی بجٹ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

وفاقی بجٹ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ ،30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے، رحمٰن علی باجوہ
وفاقی بجٹ کے موقع پر سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کی کال دے دی ہے اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحت ملک بھر سے ہزاروں ملازمین اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوں گے۔رہنما اگیگا رحمٰن علی باجوہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے لیے پرعزم ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگیگا پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے، تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے۔
رحمٰن علی باجوہ نے پنشن اصلاحات کو ملازمین کا معاشی قتل قرار دیا اور کہا کہ بوڑھے پنشنرز کو باعزت زندگی کا حق دیا جائے جبکہ میڈیکل، کنوینس اور ہاؤس الاؤنس میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اساتذہ کی تنخواہوں میں ٹیکس ریبیٹ کی بحالی کے احکامات جاری کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں