پشاور میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

پشاور ( اولس نیوز )  پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کے واقعے میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے بیان میں مقتول کی شناخت فہد خان کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوا ہے۔ نور عالم خان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے فہد خان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں