کان مہترزئی کے قریب خوفناک حادثہ، گاڑی اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

کان مہترزئی: کان مہترزئی کے قریب ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری اور ڈرائیونگ کے دوران بے احتیاطی شامل ہیں۔ کان مہترزئی کے قریب روڈ سنگل اور راستہ خطرناک ہونے کے باوجود بعض ڈرائیورز انتہائی تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ ماہرین اور شہریوں کے مطابق چند منٹ جلدی منزل پر پہنچنے کی کوشش بعض اوقات انسان کو منزل تک پہنچنے کے بجائے ہمیشہ کے لیے منزل سے دور کر دیتی ہے، اس لیے خطرناک شاہراہوں پر ڈرائیورز کو رفتار کم رکھنے اور انتہائی احتیاط سے گاڑی چلانے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں