مستونگ ( اولس نیوز ) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فورسز کی جانب سے زمینداروں کے باغات میں درختوں کی مبینہ کٹائی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ کئی برسوں کی محنت اور خون پسینے سے پروان چڑھنے والے قیمتی اور پھلدار درخت کاٹے جا رہے ہیں، جس سے انہیں شدید مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق باغات ان کی روزی روٹی کا اہم ذریعہ ہیں، جبکہ درختوں کی کٹائی سے نہ صرف زراعت بلکہ مقامی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ متاثرہ زمینداروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اگر کٹائی جاری ہے تو اسے روکا جائے۔ اس حوالے سے فورسز یا متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔




