کوئٹہ (اولس نیوز )صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے قلات میں سیکیورٹی فورسز اور بھاگ کچھی میں بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف کی کامیاب کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے مضبوط عزم کی عکاس ہیں۔ حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور اے ٹی ایف کی خدمات اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف نے بھاگ کچھی میں ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔ عوام اور ریاستی ادارے اس جنگ میں متحد ہیں۔ ہم امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے قلات اور بھاگ کچھی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جاری کردہ: ترجمان *صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ اس سے ویب سٹوری دو –