بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو سال کے دوران 133 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

  • کوئٹہ (اولس نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔
  • ان کے مطابق نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
  • گزشتہ دو سال کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط کرکے تلف کیں۔
  • کارروائیوں میں 1,638 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ) اور 620 کلوگرام چرس بھی برآمد کرکے تلف کی گئی۔
  • اس کے علاوہ گزشتہ دو برس میں 27 ہزار سے زائد غیر ملکی شراب اور بیئر کی بوتلیں اور کین بھی ضبط کرکے تلف کیے گئے۔

یہ بیان وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کیا، جس میں انہوں نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کو حکومت کے عزم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا ثبوت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں