بھاگ میں دہشت گردوں کا مربوط حملہ پولیس نے ناکام بنا دیاشاہد رند

بھاگ شہر میں دہشت گردوں کا مربوط حملہ ناکام، پولیس کی جوانمر گرد پسپا ہوگئے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک اور اسسٹنٹ کمشنر آفس پر حملہ کیا، شاہد رند

تقریباً 40 دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں، راکٹ لانچرز، مشین گنز، اسنائپرز اور دستی بموں سے حملہ کیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گرد پولیس اسٹیشن بھاگ پر قبضہ اور اسلحہ چھیننے میں ناکام رہے، شاہد رند

بھاگ پولیس نے تقریباً دو گھنٹے تک دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا، شاہد رند

پولیس اسٹیشن کی مضبوط حفاظتی دیوار نے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گرد نیشنل بینک سے کوئی نقدی لوٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، شاہد رند

نیشنل بینک میں دہشت گردوں کی نصب کردہ آئی ای ڈی اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

فائرنگ کے واقعے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، شاہد رند

دہشت گردوں کے حملے کے بعد بھاگ کے عوام نے پولیس کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، اور پولیس کی بہادری ہو سراہا ، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

بھاگ پولیس نے ثابت کیا دہشت گردوں کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

اپنا تبصرہ بھیجیں