ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں سے اظہارِ یکجہتی

کوئٹہ(اولس نیوز )
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سینیٹر جان محمد بلیدی کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی مبینہ تذلیل اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کی شدید مذمت کی۔ رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات قابل افسوس ہیں اور نیشنل پارٹی ہر مرحلے پر پروفیشنل افراد اور عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں