کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، شدید جھڑپیں جاری

کوئٹہ ( اولس نیوز ) کراچی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر مبینہ دہشت گردوں کی جانب سے بڑے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر شاہراہ کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر مستونگ کے نواب غوث بخش میموریل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے، تاہم حملے اور کسی بھی جانی نقصان سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں