وحدت کالونی سانحہ میں اہم پیش رفت، دو سرکاری اہلکار معطل، تحقیقات سیریس کرائم ونگ کے حوالے

کوئٹہ (‌اولس نیوز )‌ حکومت بلوچستان نے وحدت کالونی سانحے پر اہم کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری آفتاب جبل اور ڈرائیور مسعود احمد کو معطل کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے کیس سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ذمہ داران کے تعین اور حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات ہر پہلو سے کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں