بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی خواتین ونگ کے صدر و صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ کاکس بلوچستان کوئٹہ کے سنڈیمن پروونشل سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
یہ واقعہ نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ پورے طبی شعبے اور انسانیت پر حملے کے مترادف ہیں صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ
ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں، ایسے میں ان پر حملے کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ
متاثرہ خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بہترین طبی سہولیات اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ
ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات ناگزیر ہیں تاکہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ
متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ان کی جلد صحتیابی کےلیے دعا گو ہیں صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ




