بلوچستان میں 300 غیر رجسٹرڈ مدارس سامنے آنے پر حکومت نے رجسٹریشن نظام سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان کے غیر رجسٹرڈ مدارس میں فارن فنڈنگ اور بعض مقامات پر غیر ملکی افراد کی موجودگی سے متعلق اطلاعات سامنے آنے کے بعد حکومت بلوچستان نے مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے دستیاب اعداد و شمار کی روشنی میں صوبے میں تقریباً 300 ایسے مدارس کی نشاندہی ہوئی ہے جو قانونی طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ ان میں بعض مقامات پر مشکوک سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر تقریباً 2600 مدارس فعال ہیں جن میں سے 2200 مدارس پہلے ہی باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہیں جبکہ باقی غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے اور اسے زیادہ شفاف بنانے کے لیے مذہبی رہنماؤں خصوصاً جمعیت علمائے اسلام کی قیادت اور صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا خدشات کو دور کیا جا سکے اور عمل کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے ذرائع کے مطابق تمام مدارس کو قانون کے دائرے میں لا کر ان کی سرگرمیوں کو شفاف بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے بلوچستان چیریٹیز ایکٹ 2019 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل سے نہ صرف اداروں کی قانونی حیثیت واضح ہوگی بلکہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی

جمعیت کا بلوچستان حکومت کے تمام سرکاری پروگراموں ‘ وزیر اعلیٰ ہائوس جانے اور ملاقاتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کوئٹہ ’ کوئی بھی رکن وزیر اعلیٰ ہائوس یا سرکاری تقاریب میں نہیں جائیگا ‘ مولانا واسع

کوئٹہ ‘ جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی پریس کانفرنس ‘ مدارس رجسٹریشن پر تنازعہ کھڑا ‘

کوئٹہ ‘ بلوچستان حکومت نے ہماری ریڈ لائین پر ہاتھ ڈالا ہے ‘ اب کھلی جنگ ہوگی ‘ مولانا واسع

کوئٹہ ‘ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی خود کو بہادر کہتے ہیں تو سن ہم بھی تیار ہیں ‘ مولانا واسع

کوئٹہ ‘ سرفراز بگٹی نے 2 تاریخ تک معافی نہ مانگی تو فیصلے سڑکوں پر ہونگے ‘ مولانا واسع

کوئٹہ‘ بلوچستان میں بغیر قانون پاس کئے مدارس کو دھمکیاں دی جارہی ہے ‘ مولانا واسع

کوئٹہ ‘ 2 تاریخ کو پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائینز منرل ایکٹ پر تحریک کا اعلان کیا جائیگا ‘ مولانا واسع

اپنا تبصرہ بھیجیں