وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر جھل مگسی میں زخمی پولیس اہلکاروں کو بہتر علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا

جھل مگسی (اولس نیوز ) جھل مگسی کے علاقے کوٹڑہ میں واقع تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تھانہ کوٹڑہ پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ زخمیوں میں تھانے کے ایس ایچ او میر حسن سپرہ، دو پولیس اہلکار اور دو افراد شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاک شخص پولیس کے ہمراہ مسلح تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد اقبال لاشاری اور نثار احمد لاشاری کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر جھل مگسی میں زخمی پولیس اہلکاروں کو بہتر علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا

دہشتگردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او میر حسن، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل نثار احمد زخمی ہوئے تھے

ایس ایچ او سمیت تینوں پولیس اہلکاروں کو آغا خان اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، اعلامیہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں