تین ہزار ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل، صوبے بھر میں 164 بیسک ہیلتھ یونٹس فعال کر دئیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران محکمہ صحت میں ایک خاموش مگر مؤثر انقلاب برپا کیا گیا ہے جس کے ثمرات اب براہِ راست عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے کنٹریکٹ بنیادوں پر تقریباً 3000 ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں 164 بیسک ہیلتھ یونٹس (BHUs) کو فعال بنایا جا چکا ہے ان اقدامات سے وہ علاقے بھی مستفید ہو رہے ہیں جہاں ماضی میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے دور افتادہ علاقوں میں بسنے والے عام بلوچستانی کو اب اس کے قریب بنیادی طبی سہولیات میسر آ رہی ہیں جو ایک بڑی پیش رفت ہے انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات محض اعداد و شمار نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں عملی بہتری کی علامت ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ محکمہ ٔ صحت میں اصلاحات کا یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا بلکہ صحت کی سہولیات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ صوبے کے ہر شہری کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولت دستیاب ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں