بلوچستان کے علاقے زیارت ،کان مہترزئی، چمن ،قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ سمیت مختخف علاقوں میں برفباری

کوئٹہ(اولس نیوز) برفباری کا سلسلہ رات گئے سے شروع ہوا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،پی ڈی ایم اے

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکو ٹیمیں اورمشنری پہنچ چکی ہیں،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

کوئٹہ،برفباری کے باعث شاہراہوں پر جمی برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان

کوئٹہ،چمن ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ،زیارت میں اس وقت بھی پی ڈی ایم اے کا عملہ اور مشنری کام کر رہی ہے،ڈائریکٹر جنرل جہانذیب خان

کوئٹہ،حالیہ بارشوں اور برفباری سے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں پہلے سے ہی مشنری اور امدادی سامان بھجوا دیا گیا تھا،ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ،مسلم باغ کے علاقے میں قومی شاہرہ پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی بحالی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے برفباری کے دوران فوری امدادی کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،جہانذیب خان

کوئٹہ،محکمہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ، برفباری سے متاثرہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں۔ہیں،ڈائریکٹر جنرل جہانذیب خان

کوئٹہ،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے مکمل طور پر تیار ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

اپنا تبصرہ بھیجیں