سبی(سعید طارق)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیئے کو شاں ہے اور عنقریب بلو چستان میں امن کا سورج طلوع ہو گا بلو چستان کی قومی شاہراہوں کو ڈاکوؤ ں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے بہت جلد صوبے کی قومی شاہرا ئیں محفوظ ہوں گی اور ان لوٹ مار کرنے والے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایاجائے گاان خیالات کا اظہار انھوں نے سرکٹ ہاؤس سبی میں اقلیتی برا دری میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا اس موقع پر سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی،میر اللہ داد جتوئی، پی ایس ٹو پارلیمانی سیکر ٹری عامر چنڈال، سردار ایوب مری، وڈیرہ دیدار سیلاچی، میر محمد جان رند، سید شیر شاہ بخاری، سنتوش کمار، روشن لعل، روحیت کمار، چودھری رمیش لعل میڈیا کے نما ئندوں اور اقلیتی برا دری کی بڑی تعداد موجود تھی صوبائی وزیر اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے کہا کہ صوبے میں اے اور بی ایریا کے خاتمے کے بعد امن و امان کے قیام میں بہتری آئے گی نوتال کے علا قے میں میرے ساتھ جو واقعہ پیش آیا مجھ سمیت ہر شہری کی جان ومال کی حفا ظت حکومت کی ذمہ داری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قومی شاہرا ہوں پر لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کا سختی سے نوٹس لیا ہے بہت جلد سبی،جیکب آباد، قومی شاہراہ پر امن قائم ہو گا انھوں نے کہا کہ اتنے بڑے واقعہ کے بعد میں نے ڈرنے کے بجا ئے آج پھر سفر کیا ہے دہشت گرد حکومت کی نرمی کو بزدلی نہ سمجھیں حکومت اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے با خبر ہے انھوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد بلو چستان کی قومی شاہرا ہیں محفوظ ہوں گی اور لوگ پہلے کی طرح رات یا دن کسی بھی ٹائم سفر کر سکیں گے حکومت کی رٹ پہلے بھی برقرار تھی اور اب بھی برقرار رہے گی صوبا ئی وزیر نے اقلیتی برا دری میں امدادی چیک تقسیم کیئے اور اقلیتی برا دری کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام مسائل حل کر یگی بعد ازاں انھوں نے شہر میں مندروں،بالمیک مندر، اور گرجا گھروں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کو تسلی بخش قرار دیا
حکومت بلو چستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیئے کو شاں ہے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




