پنجگور: لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے قتل عام کی مذمت کی

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور شاپاتان میں ظفر ولد استاد علی اور نعیم ولد حاجی اعظم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو قتل عام کا لائسنس جاری کردیا گیا وہ جب اور جہاں چاہیں لوگوں کو نشانہ بناکر چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں یہ ظلم کب تک اہل بلوچستان اور باالخصوص پنجگور کے لوگ سہتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ 20 روز قبل میرے بے گناہ چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کو شہید کیا گیا جن کے قاتلوں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا،حکومت ضلعی انتظامیہ اورسیکورٹی ادروں کی غفلت پر ہمیں تشویش ہے،جن درندوں نے میرے بھائی کو شہید کیا وہ آکر بتائیں ان کا قصور کیا تھا ؟انہوں نے کس کو نقصان دیا ؟وہ تو سیاست سے بھی لاتعلق تھے پھر کیوں شہید کیا گیا ہم ان سوالات کا جواب مانگ رہے ہیں ،رحمت صالح بلوچ نے حکومت اور سیکورٹی اداروں سے سوال کیا کہ 20 دن گزرنے کے باوجود قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے ،کیا وہ ریاست سے بھی طاقتور ہیں ،بتایا جائے تحقیقات کہاں تک پہنچیں ،ہم ایک بات بالکل واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اس شہادت کو گم کھاتے میں نہیں ڈالنے دیں گے ہمیں ہمارے قاتل زندہ حالت میں چاہئیں ہم خاموش نہیں رہیں گے یہ ہمارا شہید بھائی کے خون سے وعدہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں