ایشیا کپ ٹی 20 فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ
پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ
بھارت کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریہ کمار یادیو، تلک ورما، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں