پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونے کے نرخ 900 روپے بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، 2 دن میں سونا 1900 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 708 روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 53 روپے اور 10 گرام قیمت میں 46 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 4 ہزار 121 روپے اور 3 ہزار 533 روپے میں فروخت ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 3399 ڈالر کا ہوگیا ہے۔