اختر آباد (اولس نیوز) کوئٹہ مغربی بائی پاس کے مقام پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پکنک پر گئے دوستوں کی خوشی غم میں بدل گئی۔ اطلاعات کے مطابق، ایک دوست نے مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
مقتول نوجوان کی شناخت غلام سخی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے بروری تھانے منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
مقتول کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ علاقے کے عوام نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔