اسرائیل: جنگلات میں آگ بے قابو، عالمی امداد طلب، یومِ آزادی کی تقریبات منسوخ

ویب ڈیسک:آگ بجھانے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی وزیر خارجہ نے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کی ہے۔ اس آتشزدگی کے بعد ریسکیو سروسز نے اب تک 22 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
یاد رہے اسرائیل میں آج ہلاک فوجیوں کی یاد میں قومی دن منایا جارہا تھا جبکہ آگ لگنے کے بعدکل ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔  اسرائیلی جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو پو گِئی، جا کی وجہ سے اسرائیل میں قومی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اور اس صورتحال میں جہاں عالمی امداد طلب کی گئی ہے، وہیں اسرائیل میں یوم آزادی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
اسرائیلی جنگلات میں لگنے والی آگ کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اسرائیلی تاریخ کی سب سے بڑی آگ ہوسکتی ہے، یہ آگ صبح ساڑھے 9 بجے لگی جو تیز ہوا کے باعث پھیلتی چلی گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کافی ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار ، متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، تاہم اس تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر قابو پانے میں کامیابی کوسوں دور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں