جے یو آئی کے احتجاج میں صحافیوں سے بدسلوکی اور ہاتھا پائی کی مذمت

جے یو آئی کے احتجاج میں صحافیوں سے بدسلوکی اور ہاتھا پائی

کوئٹہ: جے یو آئی کے احتجاج میں صحافیوں سے بدسلوکی اور ہاتھا پائی کی مذمت

کوئٹہ( اولس نیوز ) منان چوک پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں کے ساتھ مبینہ ہاتھا پائی، آلات چھیننے اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ جے یو آئی کی قیادت واقعے کا فوری نوٹس لے اور اس میں ملوث سالاروں اور کارکنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صحافی برادری سے پیش آنے والے واقعے پر جواب طلبی کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے پیشہ ورانہ فرائض کا احترام ہر سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں