رحمان گل اور بشیر زیب کی اطلاع پر 50 کروڑ روپے انعام مقرر

رحمان گل اور بشیر زیب کی اطلاع پر 50 کروڑ روپے انعام مقرر

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کردیا ۔

معاون وزیرداخلہ برائے میڈیا اموربابریوسفزئی نے بتایا کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں پر 5 سے 25 کروڑ روپے تک کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحمان گل کے بارے میں معلومات پر 25 کروڑ روپے انعام ہے اوربشیر زیب کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کے لیے بھی 25 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

بابریوسفزئی کے مطابق دیگر انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات مقرر کیے گئے ہیں ،عوام سے اپیل ہےکہ دہشتگردوں کے حوالے سے مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں