کوئٹہ سریاب روڈبجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن

کوئٹہ (سریاب روڈ): بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن

ڈائریکٹر آپریشن کیسکو جناب عادل عزیز صاحب کی خصوصی ہدایت پر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (SE) جناب ناصر مندوخیل اور ایکسیئن (XEN) سریاب جناب بنگل خان مری کی زیرِ نگرانی سریاب میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آج ایس ڈی او (SDO) سریاب جناب صدام لہڑی کی نگرانی میں اور پولیس کی موجودگی میں سریاب روڈ چلتن گلی میں کنڈا مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی، جس میں متعدد غیر قانونی کنڈے ہٹا دیے گئے۔

اس پورے آپریشن میں پولیس کیسکو ٹیم کے ہمراہ تھی اور پولیس کی نگرانی میں کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے کیونکہ سریاب اور مشرقی بائی پاس کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ یہی غیر قانونی کنڈے ہیں۔

عوام سے پرزور التماس ہے کہ غیر قانونی کنڈوں کا استعمال فوری ترک کریں اور کیسکو دفتر سے رابطہ کر کے قانونی میٹر لگوائیں، تاکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں