کوئٹہ(اولس نیوزکوئٹہ ) گندم خریدنے کا فیصلہ بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس پہلے سے گندم موجود ہونے اور جگہ نہ ہونے پر کیا گیا ہے
کوئٹہ: گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث سابقہ کابینہ کے مقرر کردہ نرخ میں تبدیلی کردی گئی
کوئٹہ: کابینہ نے گندم کی سو کلو بوری 5500 سے کم کر کے 4500 میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی
کوئٹہ: کابینہ کے پہلے اجلاس کی منظوری کے بعد گندم کیوں فروخت نہیں کی گئی، وزیر اعلیٰ کا استفسار
کوئٹہ: پچھلے کابینہ اجلاس کے منٹ 4 اپریل کو جاری ہوئے تھے، وزیر خوراک نور محمد دمڑ
کوئٹہ: جب کابینہ نے فیصلہ کردیا تھا تو منٹس کا انتظار کیوں کیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ: منٹس سے قبل ہی محکمہ خوراک نے گندم کی فروخت کا عمل شروع کیا تو اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارا، وزیر خوراک کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو جواب
کوئٹہ: انٹی کرپشن نے محکمہ خوراک کے افسران گرفتار کیے جسکے باعث گندم فروخت میں تاخیر ہوئی، وزیر خوراک کی کابینہ کو بریفنگ
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ اور انٹی کرپشن کی کاروائی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی
کوئٹہ: جب کابینہ کا فیصلہ موجود تھا تو اینٹی کرپشن کون ہوتا ہے محکمے کے افسران کو گرفتار کرنیوالا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی چیف سیکرٹری کو فوری طور پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت