نوشکی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: مسلح افراد قبرستان سے میت لے اڑے،

نوشکی (اولس نیوز کوئٹہ) نوشکی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: مسلح افراد قبرستان سے میت لے اڑے،
? نوشکی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ؛ کلی غریب آباد کے قبرستان سے مسلح افراد آج نوشکی بازار میں قتل ہونے والے نوجوان جہانزیب بڑیچ کی نعش کو مبینہ طور پر قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق جنازے میں شریک کم از کم تین افراد بھی لاپتہ ہیں۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بارے میں کسی نے پولیس کو باقاعدہ رپورٹ درج نہیں کرائی، البتہ پولیس کو بھی یہی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ آج نوشکی بازار میں واقع گوشت مارکیٹ میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان جہانزیب کو قتل کر دیا تھا۔ اس موقع پر موجود افراد نے دونوں حملہ آوروں کو قابو کر کے چھریوں کے وار سے پہلے زخمی کیا اور بعد میں دوسری گلی میں لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

? ان تین افراد کے قتل کی وجوہات کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ تاہم، جنازے میں آ کر میت کو مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے جانے کا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا اور انوکھا واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں