جنگل بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی
کوئٹہ: جنگل بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں میں اسد اللہ ولد عبدالرحمن، طور جان ولد حاجی یار محمد، محمود خان ولد شاہستہ خان، محمد حق ولد گل محمد اور غمئی ولد روح گل شامل ہیں، جن کا تعلق جنگل کیمپ سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق غمئی ولد روح گل شدید زخمی ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔




