ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، عمان سے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، عمان سے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے

کراچی( اولس نیوز ) عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہونے اور قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔ ذرائع کے مطابق ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل اگلے روز سے بحال ہونے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے، تاہم قیمتوں میں کمی کا انحصار رسد کی صورتحال اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں