کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔
جاری تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ساؤتھ کراچی عمران قریشی کو ڈی آئی جی خضدار، سابق ایس ایس پی ویسٹ کراچی شاد ابنِ مسیح کو ڈی آئی جی گوادر جبکہ وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد بلوچ کو ایس ایس پی خضدار، دوستین دشتی کو ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ اور محمد یونس کو ایس پی دکی تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کراچی جنید احمد شیخ کو ڈی آئی جی لورالائی، سابق ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کراچی غلام سرور بھیو کو پرنسپل پولیس کالج بلوچستان، سابق ایس ایس پی سیکیورٹی کراچی اصغر عثمان کو ایس ایس پی سیکیورٹی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سابق ڈی آئی جی ویسٹ کراچی عاصم قائم خانی کو آئی جی جیل بلوچستان جبکہ سابق ایس ایس پی سینٹرل کراچی معروف عثمان کو ایس ایس پی جعفرآباد تعینات کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
بلوچستان پولیس میں ہونے والی ان تعیناتیوں کے بعد مختلف رینجز، اضلاع اور پولیس یونٹس میں انتظامی ذمہ داریاں نئے افسران سنبھالیں گے۔
بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں



