قلعہ عبداللہ میں ہڑتال کے باعث روڈ بدستور بند ہے، جبکہ عبداللہ خان کراس کے مقام پر ایک انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا ہے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد پولیس وین کو روک کر 15 قیدیوں کو اتار کر فرار ہوگئے اور پولیس اہلکاروں سے مبینہ طور پر اسلحہ بھی چھین لیا یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔ ڈی پی او قلعہ عبداللہ اس قدر بے بس کیوں نظر آ رہے ہیں کہ مسلح افراد سرِعام پولیس کی تحویل سے قیدی چھڑا کر اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے؟ حکومت بلوچستان اور پولیس کے اعلیٰ حکام فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیں، مفرور قیدیوں اور مسلح افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں اور عوام کو بتایا جائے کہ عبداللہ خان کراس پر پولیس کی رٹ کہاں تھی؟
قلعہ عبداللہ میں صورتحال انتہائی تشویشناک، 15 قیدی پولیس وین سے فرار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل