کوئٹہ: بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق، بھتیجا اور بھانجہ زخمی

کوئٹہ  ( اولس نیوز ) کوئٹہ کے علاقے بلوچ خان کالونی، مشرقی بائی پاس میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص اپنے ہی بھائی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ بھتیجا اور بھانجہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ خالق شہید کی حدود میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنے بھائی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کفایت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دولت اور الطاف زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں