خضدار: جھالاوان کمپلیکس کے قریب دو افراد لاپتہ، لواحقین کا احتجاج جاری

خضدار (‌اولس نیوز ) خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کے بعد لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بلاک کر دی۔ احتجاج میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوتے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ لواحقین نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران ایک ضعیف والدہ اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر سڑک پر موجود رہیں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔

مظاہرین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے پیاروں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں