کنٹانی، جیوانی میں چار پولیس اہلکاروں کے اغوا کی اطلاع — سرچ آپریشن جاری

گوادر کے علاقے کنٹانی، تھانہ سنٹسر جیوانی کی حدود میں چار پولیس کانسٹیبلان کے مبینہ اغوا کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی گشت پر تھے اور ایک مشتبہ زمیاد گاڑی کو روکنے کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض تصاویر اور دعوؤں کی تاحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس نے رشوت سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکار اپنی سرکاری ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

ڈی ایس پی جیوانی کی نگرانی میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ایس ایس پی گوادر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حکام کے مطابق اہلکاروں کی بازیابی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں