جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ دو روز قبل سنو نیوز بیک جنبشِ قلم صحافیوں سمیت 9 ورکرز کی ملازمتیں ختم کرکے انہیں بے روز گار کر دیا گیا ۔ الیکٹرانک میڈیا مالکان کی جانب سے بلوچستان میں ٹی وی چینلز کے بیورو آفسز کو تسلسل کے ساتھ بند کرنے اور صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز کے معاشی قتل کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اج 11 مئی بروز پیر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ حکومتی ایوانوں ، اراکین اسمبلی اور پارلیمانی رہنماؤں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے ۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ آج کے احتجاج میں بھر پور شرکت کرکے اپنے ساتھیوں کے روزگار کو بحال کروانے اور اس شعبے سے وابستہ افراد کا معاشی قتل عام روکنے کیلئے آواز اٹھائے ۔
آپ سب کا شکریہ
بلوچستان میں صحافیوں کا معاشی قتل نامنظور، اسمبلی اجلاس کا علامتی بائیکاٹ


