آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ کا کوئٹہ شہر کا دورہ اور شہدائے افواج پاکستان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ کا کوئٹہ شہر کا دورہ اور شہدائے افواج پاکستان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں

میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے اپنے دورے میں سپنی روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ہزارہ ٹاؤن، اختر آباد، شاہوانی ایونیو، کچی بیگ، سریاب روڈ، جناح روڈ، شاہراہ اقبال، میزان چوک، مشن روڈ اور سرکلر روڈ کا دورہ کیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اپنے دورے میں مختلف مقامات پر سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے میجر انور کاکڑ شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی جی نے میجر انور کاکڑ شہید کے بیٹے سے بھرپور اظہار محبت و شفقت کیا اور شہید کے اہل خانہ کو وطن کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کا کہنا تھا کہ ہمارے عظیم شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت یہ دھرتی محفوظ اور یہ وطن قائم و دائم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں