سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی گرفتاری سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، معاون وزیراعلیٰ بلوچستان

دونوں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف ایف آئی اے میں مختلف شکایات پہلے سے موجود تھیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

ایک ایکٹوسٹ کے خلاف دو سرکاری افسران نے ذاتی حیثیت میں شکایات درج کرائیں، شاہد رند

دوسرے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر انکوائری ابتدائی مرحلے میں تھی، شاہد رند
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

ایف آئی اے ایک وفاقی تحقیقاتی ادارہ ہے جو قوانین کے مطابق کارروائی کر رہا ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے متعلق معاملہ تحقیقاتی ادارے اور عدالت کے درمیان طے ہونا ہے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

صوبائی حکومت آزادی اظہارِ رائے کے آئینی حق پر یقین رکھتی ہے، شاہد رند
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

سرکاری افسران نے اگر قانونی فورم سے رجوع کیا ہے تو حکومت ان کے حق دفاع کی حمایت کرے گی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت بلوچستان قانون کی بالادستی اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کے احترام پر یقین رکھتی ہے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور

اپنا تبصرہ بھیجیں