شیخ خلیفہ بن زاید اسپتال سریاب کے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات حقائق کے برعکس ہیں، سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی
سامان کی منتقلی سے متعلق اطلاعات ملتے ہی فوری طور پر معاملے کی تفصیل حاصل کی گئیں، مجیب الرحمن پانیزئی
اعلیٰ سطحی منظوری کے بعد کارڈیک ایکوپمنٹ عارضی طور پر بی آئی سی وی ڈی منتقل کیا جا رہا ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان
بی آئی سی وی ڈی کے لیے جدید آلات کی خریداری مکمل ہوچکی ہے ، نئی مشینری دو سے تین ماہ میں پہنچ جائے گی، مجیب الرحمن پانیزئی
نئے آلات کی فراہمی کے بعد کارڈیک ایکوپمنٹ دوبارہ شیخ زاید اسپتال میں نصب کیا جائے گا، سیکرٹری صحت بلوچستان
کسی اسپتال سے سہولیات ختم نہیں کی جا رہیں، وسائل کی بہتر تقسیم سے مزید اسپتال فعال کیے جا رہے ہیں، مجیب الرحمن پانیزئی
اقدامات کا مقصد عوام کو ان کے اپنے علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان
شیخ خلیفہ بن زاید اسپتال ماضی میں غیر فعال تھا، موجودہ حکومت نے اسے مکمل طور پر فعال بنایا، مجیب الرحمن پانیزئی
اسپتال میں ایمرجنسی، گائنی، سرجری سمیت 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سیکرٹری صحت بلوچستان
ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ سمیت جدید طبی سہولیات کو بھی فعال کیا گیا ہے، مجیب الرحمن پانیزئی
بغیر تصدیق ویڈیوز اور معلومات کا پھیلاؤ عوام میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا کرتا ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان
شہری کسی بھی خبر کو پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں، مجیب الرحمن پانیزئی
حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی




