محنت کش کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
یومِ مزدور ہمیں محنت، دیانت اور عزم کی قدر و منزلت کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبے کے محنت کشوں کو بہتر روزگار، محفوظ ماحول اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں پہلی بار مزدوروں کے بچوں کو ملک کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلے دلائے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
مزدور کا بچہ مزدور نہیں بلکہ ترقی کا ہر موقع پائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہمیں مزدوروں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
یومِ مئی ہمیں استحصال کے خاتمے اور انصاف پر مبنی معاشرے کی جدوجہد کا پیغام دیتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی




