لورالائی پولیس کی بروقت کارروائی، دو ملزمان گرفتار، دو مشین گن برآمد

لورالائی: ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی سب انسپکٹر محمد شریف موسخیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان میں سید محمد ولد سلطان محمد قوم لونی اور سدو خان ولد باران قوم خروٹی ساکن قلعہ سیف اللہ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے دو عدد مشین گن بمعہ کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان لورالائی میں کسی واردات کی غرض سے آئے تھے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم سید محمد لونی دکی پولیس کے مقدمہ نمبر 05/022 بجرم ایکسپلوزیو ایکٹ، 302، 435، 427، 34 اور 7ATA میں سی ٹی ڈی کیساتھ زیرتفتیش تھا ایک اور مقدمہ نمبر 09/023 بجرم 324، 457، 506 میں بھی دکی پولیس کو مطلوب تھا۔
مزید تفتیش پولیس کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں