دو بھائیوں کے قتل کیس میں پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

دو بھائیوں کے قتل کیس میں پولیس مؤقف سامنے آگیا ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے واقعہ پر اہم بیان جاری کردیا۔

سرکاری پستول کے استعمال کی تصدیق جاری آصف خان کے مطابق ملزم نقیب اللہ انسپکٹر نے سرکاری پستول استعمال کیا یا نہیں، اس کی تصدیق جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آصف خان نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سہولت کاری کے الزامات کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تمام شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گمراہ کن خبروں سے اجتناب کریں۔

پولیس نے مؤقف دیا کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں