یس ایچ او زرغون آباد بابر بلوچ کی بہترین کارروائیاں سنیچرز گینگ گرفتار

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف ایس ایچ او زرغون آباد بابر بلوچ نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 رکنی سنیچرز گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 4 موٹر سائیکل، متعدد موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے بعد نواں کلی اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں