کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی کلی ملا خیل میں گھر پر ڈرون گر گیا، دو بچے زخمی

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑگئی کلی ملا خیل میں ایک گھر پر ڈرون ٹکرا کر گر گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ڈرون کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں